اٹک: فتح جنگ کے علاقہ رائے نیکا میں باپ نے فائرنگ کرکے بیٹے کوقتل کردیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت حیدر علی کے نام سے ہوئی اور مقتول کچھ عرصہ قبل بیرون ملک سے وطن واپس لوٹا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ والد رئیس نےگھریلو جھگڑے پر 12 بور بندوق سے فائرنگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ لاش پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال فتح جنگ منتقل کر دی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم رئیس اپنے بیٹے کو قتل کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔