فورسز  کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 3 دہشت گرد مارے گئے

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز  نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں غلام خان کےعلاقے میں آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فورسز کی جانب سے غلام خان کے علاقے میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا ، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشت گردمارے گئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ، یہ دہشت گردسیکیورٹی فورسزکیخلاف کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

یاد رہے سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دو مختلف آپریشنز میں چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا ، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، مارے گئے دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھر پور تعاون کا اظہار کیا تھا۔