پٹنہ:بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹہ کی ایک سول عدالت میں بم دھماکے سے ہرطرف افراتفری پھیل گئی اور خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا۔
بھارتی میڈیاکے مطابق ایک سب انسپکٹر تھانے سے دھماکہ خیز مادہ لے کر عدالت پہنچے تھے اور عدالت کے احاطے میں اسے ایک میز پر رکھ کر کاغذی کارروائی کر رہے تھے کہ اس دوران دھماکہ ہو گیا۔دھماکے کے سبب سپ انسپکٹر زخمی ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کنوان تھانے کے سب انسپکٹر ثبوت کے طور پر بم ساتھ لائے تھے جو گزشتہ دونوں شہر کے پٹیل ہاسٹل سے برآمد کیا گیا تھا جسے عدالت میں ثبوت کے طور پر پیش کیا جانا تھا۔
عدالت میں سماعت سے پہلے سب انسپکٹربم ایک میز پر رکھ کر کچھ کاغذی کارروائی کر رہے تھے توبم پھٹ پڑا۔ سدھیر کمار نامی زخمی سب انسپکٹر کو ہسپتال میں داخل کر ایا گیا۔