ناروے، قرآن کی بے حرمتی کرنیوالے گستاخوں کو خاتون نے گاڑی سے کچل دیا

ناروے‘ قرآن کریم کی بے حرمتی پرفرار ہونے والے 5افراد حادثے میں زخمی

اوسلو:ناروے میں قرآن کریم کی بے حرمتی کر کے فرار ہونے والے انتہاپسندوں کو خاتون نے گاڑی کی ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔

انتہاپسندوں نے اوسلو کے مسلم اکثریتی علاقے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی جس پر لوگ مشتعل ہوگئے۔جب یہ گستاخ فرار ہونے لگے تو ایک خاتون کار سوار نے ان کا تعاقب کیاا اور انتہاپسندوں کی گاڑی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ناروے کی پولیس نے کہا کہ انہوں نے دو افراد کو گرفتار کیا، جن میں کار کے ڈرائیور پر الزام ہے کہ اس نے انتہاپسند گروپ کے رہنما لارس تھورسن کی کار کو جان بوجھ کر ٹکر ماردی ہے۔