شکاگو: امریکہ کے شہر میں یوم آزادی پریڈ کے دوران فائرگ کے نیتجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریاست الینوائے کے شہر شکاگو کے علاقے ہائی لینڈ پارک میں پیش آیا ہے، جہاں یوم آزادی کی پریڈ کے دوران نامعلوم شخص نے فائرنگ کردی، فائرنگ کےنتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ واقعے میں ہلاک افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اسپتال حکام نے ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے، واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یوم آزادی کی پریڈ کے آغاز کے دس منٹ بعد ہی فائرنگ شروع ہوگئی، پریڈ میں شریک سینکڑوں افراد اپنی جانیں بچانے کیلئے بھاگے۔ پولیس نے شہریوں کو فائرنگ کے علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ پریڈ کو ختم کردیا گیا ہے۔
کانگریس رکن بریڈ شنائڈر کا کہنا ہے کہ میں اور میری ٹیم یوم آزادی کی پریڈ کیلئے بھی وہاں موجود تھی۔
انہوں نے فائرنگ کے واقعہ میں جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے، اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔