پشاور سے کراچی جانیوالی ٹرین نے 2دوستوں کو کچل دیا 

اکوڑہ خٹک: پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل ایکسپریس نے 2 دوستوں کو کچل دیا‘ ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کر دیا:

منگل بدھ کی رات تقریباً ساڑھے11 بجے کے قریب اکوڑہ خٹک کے موضع شیدو کا رہائشی 17 سالہ لڑکا یزدان ولد مسعود خان محلہ منجان خیل شیدو اپنے رسالپور سے آئے دوست نعمان ولد نامعلوم سکنہ برا بانڈہ رسالپور کے ساتھ اپنے گھر سے ایک فرلانگ دور ریلوے لائن پر بنے پل پر بیٹھا تھا۔

 اس دوران پشاور سے کراچی جانے والی تیز رفتار خیبر میل ایکسپریس کے ڈرائیور نے لڑکوں کو پل پر بیٹھے دیکھ کر ہارن بجائے اس دوران دونوں دوست ٹرین کی لائٹ اور ہارن سن کر پل پر دوڑ کر اپنی جان بچانے کی کوشش کر رہے تھے کہ خیبر میل ایکسپریس کی زد میں آگئے۔

دونوں دوستوں کے جسم کے اعضاء کٹ کر پل سے نیچے گر گئے۔ٹرین تھوڑی دیر رکی رہی جبکہ ٹرین میں موجود ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور ٹرین تھوری دیر بعد کراچی کی طرف روانہ ہو گئی۔