گلگت، کار کھائی میں جاگری، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق

گلگت: گلگت کے علاقے کوہستان پٹن میں کار کھائی میں جاگری، دلخراش حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

کوہستان پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ قراقرم ہائی وے داسو کے قریب کیرو کے مقام پر پیش آیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق پک اپ گاڑی گلگت جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہرے کھائی میں جاگری۔

حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچیں اور لاشوں کو نکال کر تحصیل ہسپتال پٹن لوئر کوہستان منتقل کیا۔

 جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور وہ گلگت کے رہائشی تھے،جاں بحق افراد کی شناخت میرعالم، محمد فاروق، فضل واحد، بلبل نبی کے ناموں سے ہوئی ہے۔