مردان:علاقہ چمتار میں پولیس چوکی کے گیٹ پر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ہیڈ کانسٹیبل شہید اور دو اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے دھماکہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
نامعلوم شدت پسندوں نے پولیس چوکی چمتار کے گیٹ کے قریب نالی کیساتھ دھماکہ خیز مواد نصب کررکھا تھا جو پھٹ جانے سے زور دار دھماکہ ہوا
دھماکے کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل مقصود خان جاں بحق جبکہ اے ایس آئی سہیل خان کانسٹیبلان محمد کریم اور فیاض معمولی زخمی ہوئے دھماکے سے دو راہگیربلال ولد بھادر اور محمد اسحاق ولد حبیب الرحمان بھی زخمی ہوئے۔
ادھر ریسکیو 1122 کے عملے نے شہید حوالدار کی ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو ایم ایم سی ہسپتال منتقل کیا دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا
شہید ہیڈ کانسٹیبل مقصود خان کا تعلق گڑھی کپورہ سے تھا اور انہوں نے چار کمسن بچے اور ایک بیوہ کو سوگوار چھوڑا۔
دریں اثناء وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مردان کے علاقہ چمتار میں پولیس چوکی پر بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کے اعلی حکام کو واقعے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری کاروائی کی ہدایت کی ہے۔
شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے واقعے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔