صوابی: مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق،خاندان کے 3 افراد شدید زخمی

خیبر پختون خوا کے ضلع صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے مفرق خان نامی شخص کی ماں اور بیوی سمیت 3 بچے ملبے تلے دب گئے، بیوی اور ایک بیٹی موقع پر جاں بحق جبکہ ماں اور دو بیٹے شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں، امدادی سرگرمیوں کے دوران ملبے میں دبے جاں بحق اور زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے۔ میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر صوابی اسپتال منتقل کر دیا۔

زخمیوں میں مفرق خان کی ماں اور دو بیٹے ایان (عمر) 8 سال، صفیان عمر (1) سال شدید زخمی جبکہ مفرق خان کی بیوی اور 6 سالہ بیٹی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔