فریج سے کھانا کھانے پرمالکوں کا 2 کمسن گھریلو ملازمین پر تشدد، ایک جاں بحق

لاہور میں مالکوں نے دو کمسن گھریلو ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دونوں بھائی ایک سال سے ڈیفنس میں ایک گھر میں کام کررہے تھے جہاں دونوں بچوں  پر تشدد کیا گیا۔

پولیس کے مطابق دونوں کمسن ملازم بھائیوں پر تشدد کا مقدمہ درج کرکے خاتون سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس  کا کہنا ہےکہ ملزمان نے بچوں کے ورثاکا جو نمبر دیا وہ بند ہے۔

ملزمان نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ بچوں کو فریج سے اشیا کھانے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔