دلہا نے شادی کی پہلی رات دلہن کو قتل کردیا

خوشاب کے علاقے مٹھہ ٹوانہ میں شادی کی پہلی رات دلہا نے دلہن کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق خوشاب کے علاقے مٹھہ ٹوانہ کے محلہ چاہلانوالہ میں شادی کی پہلی رات دلہا نے دلہن کو قتل کردیا ۔ پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بروقت کاروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہرملزم فرحت حیات کو حراست میں لے لیا اورکرائم سین کو محفوظ بنایا۔

مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈی پی او خوشاب اسد اعجاز نے واقعہ کی تحقیقات کے لئے ڈی ایس پی مٹھہ ٹوانہ کی زیرنگرانی ٹیم تشکیل دے دی ہے جو واقعہ کی ہرپہلو سے تفتیش کرے گی۔