رحیم یار خان: باراتیوں کی کشتی الٹنے سے 20 افراد جاں بحق

ضلع رحیم یار خان: دریائے سندھ میں باراتیوں سے بھری کشتی الٹنےکے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی۔ اسسٹنٹ کمشنر صادق آبادکے مطابق دریائے سندھ میں 50 سے زائد باراتیوں سے بھری کشتی سردار  پور سے واپس آرہی تھی کہ ماچھکا کے مقام پر الٹ گئی۔

اسسٹنٹ کمشنرکے مطابق کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 50 سے زائد افراد سوار تھے، واقعے میں جاں بحق افرادکی تعداد 20 ہوگئی ہے جب کہ خواتین اور بچوں سمیت 30 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنرکا کہنا ہےکہ لاپتا افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔