شوہرسے تعلقات خوشگوار نہیں ، دعا زہرا: دارالامان منتقل

کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا نے عدالت میں شوہر ظہیر سے تعلقات خوشگوار نہ ہونے کا بیان دے دیا۔ دعازہرا نے دارالامان جانے کیلئے لاہور کی مقامی عدالت میں مجسٹریٹ کے روبرو بیان ریکارڈ کرایا جس میں انہوں نے شوہر ظہیر سے حالات خوشگوار نہ رہنے کا بیان دیا۔

دعا کا کہنا تھاکہ شوہر ظہیراحمد کے ساتھ تعلقات خوشگوار نہیں رہے اور خاوند سے الگ ہو کر اپنے رشتے دار کے گھر رات گزاری۔ ان کا کہنا تھاکہ میرے پاس رہنے کیلئے کوئی چھت نہیں ہے، والدین اوردیگرافراد سے سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں لہٰذا اپنی مرضی سےسکیورٹی کیلئے دارالامان جاناچاہتی ہوں۔

دعا کا کہنا تھاکہ مجھے والدین سے مسلسل جان کا خطرہ ہے، وہ مارتے تھے، والدین خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے دعا زہرا کو دارالامان بھیج دیا۔