پشاور:پشاور کے نواحی علاقے خزانہ میں باپ نے اپنے جوانسال بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور خود موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
مسما ۃنصیرہ زوجہ فضل الرحمن ساکن گڑھی شیر افضل نے رپورٹ درج کرائی کہ گزشتہ شب فائرنگ کی آواز سن کر وہ کمرے سے باہر آئی تو صحن میں اس کا بیٹا انعام اللہ خون میں لت پت زمین پر پڑا تھا۔اس کا شوہر فضل الرحمن ولد معاذ خان مسلح کھڑا تھا۔
مدعیہ نے بتایا کہ اسے یقین ہے کہ فضل الرحمن نے اپنے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کیا جو واردات کے بعد فرار ہوگیا پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔