مانسہرہ:مانسہرہ کے علاقے جنگ چارباغ بالا میں ایک لڑکے نے غلطی سے اپنے چھوٹے بھائی کو ٹِک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے مار ڈالا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او بٹل تھانے انور خان نے صحافیوں کو بتایا کہ دونوں بھائی ٹک ٹاک کے لیے ویڈیو کلپ بنا رہے تھے کہ ان میں سے ایک نے دوسرے پر فائرنگ کر دی اور اسے موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ 16 سالہ جمال شاہ اور اس کا چھوٹا بھائی 13 سالہ عاد شاہ پستول کے ساتھ ویڈیو کلپس بنا رہے تھے جب بڑے بھائی نے چھوٹے پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
پولیس نے بتایا کہ لاش کو سول ہسپتال بٹل منتقل کیا گیا اور بعد ازاں طبی اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مقتول کے والد امتیاز شاہ کے حوالے کر دیا گیا۔