ساہیوال میں بارش کے دوران گھر کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 5 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 18 افراد زخمی ہیں۔
ساہیوال کے گاؤں 102 نائن ایل میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں 5 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں تاہم بارش اور اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق امدادی کارروائی جاری ہے تاہم موسم کی خرابی کے باعث اب تک چھت کے نصف ملبے کو ہی ہٹایا جاسکا ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جنہیں ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔