پشاور میں بچیوں سے جنسی زیادتی اور قتل کے ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔
پشاور میں بچیوں سے زیادتی اور ان کے قتل کا ملزم سہیل مقامی عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔
عدالت نے ملزم کو سینٹرل جیل پشاور بھیجنے کا حکم دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق پشاور سے ہے جس کی عمر 25 سے 30 سال کے درمیان ہے، ملزم کو گلبرگ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
ملزم نے تین بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور 2 بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کیا ۔
واضح رہے کہ ملزم نے 3 جولائی کو ریلوے کالونی میں 10 سال کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کر دیا تھا۔
10 جولائی کو ملزم نے گلبرگ میں دوسری بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور 17 جولائی کو ملزم نے کالی باڑی میں تیسری بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا۔