تربت میں فٹبال میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر دھماکہ، 3افراد زخمی

تربت:بلوچستان کے علاقے تربت میں فٹبال میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر دھماکہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیرپورٹ روڈ پر واقع فٹبال اسٹیڈیم کے باہر ہونے والے دھماکے کے باعث 3 افراد زخمی ہو گئے۔

 دھماکے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں کی ہوائی فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی۔

 دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ جبکہ ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکیں۔