دعا زہرا کیس: ظہیر اور اس کے بھائی کی ضمانت میں 17 اگست تک توسیع

کراچی کی عدالت نے دعا زہرا شادی کیس میں نامزد مرکزی ملزم ظہیر احمد اور اس کے بھائی شبیر احمد کی ضمانت میں 17 اگست تک توسیع کر دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کراچی نے دعا زہرا کیس میں ملزم ظہیر اور شبیر کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔

سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ مقدمے کا چالان تاحال پیش نہیں ہو سکا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے 6 اگست تک چالان جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت میں 17 اگست تک توسیع کر دی۔

یاد رہے کہ ظہیر کے خلاف دعا زہرا کے اغوا کا مقدمہ کراچی کے الفلاح تھانے میں درج ہے جبکہ عدالت کے حکم پر دعا زہرا دارالامان میں رہائش پزیر ہے۔