کراچی میں پولیس ہیڈ کوارٹر پردستی بم سے حملہ : 2 اہلکار شہید

کراچی: گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ نجی ٹی وی  کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن میں واقع پولیس ہیڈکوارٹر میں دستی بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے جب کہ 2 اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا ہیڈ کوارٹر کے کوت میں ہوا جہاں مبینہ طور پر غفلت کے دوران ایک دستی بم پھٹ گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں 40 سالہ پولیس اہلکار شہزاد اور 45 سالہ صابر شہید جب کہ پولیس کانسٹیبل علی گوہر اور کوت انچارج سب انسپکٹر سعید زخمی ہوئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔