کراچی: کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ نے حب ریور روڈ پر کارروائی کر کے دہشت گردی کے ملزم کو اسلحہ اور گولہ بارود سمیت گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم شیراز علی کراچی کے علاقے صدر بم دھماکے میں بھی ملوث رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاری کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ کی خفیہ اطلاع پر حب ریور روڈ سے عمل میں آئی۔
پولیس نے کہا کہ گرفتار ملزم شیراز علی کے قبضے سے تیار بم ڈیٹونیٹر اور دیگر سامان برآمد ہوا۔
واضح رہے کہ رواں سال 12 مئی کو کراچی کے مصروف ترین علاقے صدر میں زوردار دھماکا ہوا تھا، جس میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے تھے، جبکہ متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔