حافظ آباد میں بس الٹ گئی، 7افراد جاں بحق ،35شدید زخمی

حافظ آباد میں تیز رفتاری کے باعث بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق سیالکوٹ سے سرگودھا جانے والی بس سولگیں کھرل کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔

حکام نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 35 سے زائد زخمی ہوئے جن میں سے 12 کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئےہسپتال  منتقل کردیا گیا ہے۔