کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے ایک شخص کی لاش ملی جس فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، مقتول کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی۔ تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر 5 انور کلینک کے قریب 40 سالہ شخص کی لاش کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی جہاں معلوم ہوا کہ مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔
پولیس نے مقتول کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی۔
پولیس کے مطابق مقتول کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی، مقتول کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے جس کے دائیں بازو میں گولی لگی اور سینے کو چیرتی ہوئی بائیں جانب سے باہر نکل گئی، واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔