پشاور : کالا مویشی منڈی میں دو بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق 

پشاور کے نواحی علاقے کالا مویشی منڈی میں فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق ہو گئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ چمکنی کی حدود کالا منڈی میں قریبی رشتے داروں نے فائرنگ کی جس سے ایک فریق سے چار افراد جابحق ہو گئے ہیںان میں بخت زمان، سفید گل پسران سید زمان، محمد ریحان ولد شاہ زمان اور زبیر ولد فضل حمید ساکنان تازہ دین ماسمہ چمکنی شامل ہیں،مقتولین اور ملزمان آپس میں چچا زاد بھائی ہیں پولیس نے ملزمان بلال ولد زرداد اور ادریس ولد حاجی افسر وغیرہ کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے ۔