نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما معتصم باللہ کی گاڑی پر فائرنگ سے وہ خود اور ان کے بھائی زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ حکیم آباد میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے رہنما پی ٹی آئی معتصم للہ کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ سے معتصم باللہ، بھائی سمیت زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کیا گیا۔
معتصم باللہ کی رہائش گاہ پر آج تحریک انصاف کا شمولیتی جلسہ تھا جس میں پرویز خٹک کو شرکت کرنی تھی، واقعےکے بعد جلسہ منسوخ کردیا گیا۔
پرویز خٹک نے اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور مطالبہ کیا کہ جلدازجلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔