ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ایس ایچ او کلاچی کی گاڑی پر دہشتگردوں نے دستی بم سے حملہ کیا،تاہم ایس ایچ او کلاچی محفوظ رہے جبکہ جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں ہونے والے دہشتگرد حملے میں ایس ایچ او کلاچی محفوظ رہے جبکہ جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل سوات میں بھی دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی پیر سید زخمی ہوئے تھے جنہیں طبی امداد کے لیے سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔