اسلام آباد کےعلاقےبارہ کہو میں 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم کے بعد ایک موٹرسائیکل دھماکے سے پھٹ گئی۔
ذرائع کے مطابق حادثے میں 4 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ پولیس نے موٹرسائیکل میں بارودی مواد موجود ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
پولیس نے موٹرسائیکلیں قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔