اٹک کے علاقے پنڈی گھیب میں سسر کے قتل میں ملوث داماد نے فائرنگ کرکے بیوی اور ساس کو بھی قتل کردیا۔
اخلاص کے علاقے میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی۔ شوہر نے بیوی اور ساس کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ ملزم واقعے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ایک سال پہلے سسر کو بھی قتل کیا تھا اور چند دن پہلے ہی ضمانت پر رہا ہو کر آیا تھا۔