راولپنڈی خاتون اپنے تیسرے شوہر اور بیٹی سمیت قتل

راولپنڈی: تھانہ چونترہ میں گھریلو جھگڑے پر ملزمان نے فائرنگ کرکے 16 سالہ لڑکی اور اس کے والدین کو قتل کردیا۔ نجی ٹی وی  کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ چونترہ کے علاقے میں تہرے قتل کی سنگین واردات ہوئی ہے۔ ڈھلیال گاؤں میں گھریو تنازع پر 16 سالہ لڑکی اس کی والدہ اور اس کے خاوند کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق 48 سالہ نصرت بیگم نے جہلم سے تعلق رکھنے والے ثقلین ارشد سے تیسری شادی کر رکھی تھی۔ نصرت بی بی اپنے تیسرے شوہر ثقلین اور سولہ سالہ بیٹی اقراء کے ساتھ اپنے پہلے خاوند شبیر ریاض مرحوم کے گھر آٸی ہوٸی تھی جہاں اس کا داماد شہزاد عرف شادا بھی موجود تھا۔

شبیر ریاض کے گھر گھریلو معاملات پر جرگہ جاری تھا کہ اس دوران تلخ کلامی شروع ہوگئی۔ تلخ کلامی پر شہزاد عرف شادا اور اس کے ساتھ دو اور نامعلوم افراد نے فاٸرنگ شروع کردی۔ فاٸرنگ سے اقراء، نصرت بی بی اور ثقلین جاں بحق ہوگئے۔

تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا اور پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش شروع کردی۔ سی سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کردی اور ایس پی صدر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ ایس ڈی پی او صدر کاظم نقوی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔ موقع سے شواہد جمع کیے۔