کیلیفورنیا: دنیا کے سب سے بڑے انٹر نیٹ سرچ انجن گوگل نے پاکستان کے جشن آزادی کی مناسبت سے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا۔
انٹر نیٹ سرچ انجن گوگل کی پاکستان کے لیے ہمیشہ سے ایک خاص وابستگی رہی ہے، گزشتہ کئی برسوں سے ہر سال گوگل پاکستان کے یوم آزادی پر اپنے روایتی ڈوڈل کی جگہ خصوصی ڈوڈل جاری کرتا ہے۔ جس کا مقصد پاکستانیوں کی خوشیوں میں شریک ہونا ہے۔
رواں برس بھی انٹر نیٹ سرچ انجن گوگل نے 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب پاکستان کے انٹر نیٹ صارفین کے لئے اپنے ڈوڈل میں تبدیلی کی ہے۔
75ویں جشن آزادی کی مناسبت سے بنائے گئے ڈوڈل میں کراچی کی تاریخی عمارت فریئر ہال کا عکس نمایاں ہے۔