ڈاکوؤں نے رکن پنجاب اسمبلی کو لوٹ لیا

ننکانہ صاحب میں ڈاکوؤں نے رکن پنجاب اسمبلی مہر کاشف کو لوٹ کر موبائل فون اور نقدی سے محروم کر دیا۔

پولیس کے مطبق رکن پنجاب اسمبلی مہر کاشف سے ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی، وہ اپنے بھائی اور ڈرائیور کے ہمراہ پکا قلعہ جا رہے تھے اور راستے میں یہ واقعہ پیش آیا۔

ڈاکو مہر کاشف سے 45 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے رکن پنجاب اسمبلی کے علاوہ درجنوں افراد سے بھی لوٹ مار کی۔

تھانہ مانگٹانوالہ میں رکن پنجاب اسمبلی کے ڈرائیور کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔