پشاور: پشاور میں دو جوانسال بہنوں اور بھاوج کو غیرت کے نام پر بیدردی کیساتھ قتل کردیاگیا ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرا رہوگئے۔
واقعہ تھانہ داؤدزئی کے علاقے میوڑہ گاؤں میں پیش آیا،مقتولین بہنوں کا تعلق ہنگو جبکہ بھاوج پشاور کی رہائشی تھی۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرلئے جبکہ پوسٹمارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی۔تہرے قتل کی واردات سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز یاسین ولد ہدایت سکنہ ہنگو حال پشاور نے رپورٹ درج کرا ئی کہ اس کے بیٹے امجد ٗ بھائی فرہاد سکنہ ہنگونے اپنے دیگر ساتھیوں گل شیر، سید رحمن اور کامران ساکنان واحد گڑھی کے ہمراہ فائرنگ کرکے اپنی دو بہنوں مسماۃ بشری ٗ مسما ۃآ منہ اور بہو مسماۃ آمینہ کو غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔