120روپے کے تنازعہ پر رکشہ ڈرائیور کو زندہ جلا دیا گیا 

 

فیصل آباد: غلام محمدآبادکے علاقہ آدم چوک میں 120روپے کے تنازع پررکشہ ڈرائیورکوپٹرول چھڑک کرزندہ جلادیاگیا۔

 پولیس رپورٹ کے مطابق رکشہ ڈرائیور اشرف گیس بھروانے  کے لئے45سالہ شاہدعلی کے پاس آیا۔

اس دوران رکشہ ڈرائیورنے120روپے کم دیے جس پردونوں میں تلخ کلامی ہو گئی تو شاہدعلی نے اُس پر پٹرول ڈال کر آگ لگا دی جس سے وہ بری طرح جھلس گیا اور دکاندار موقع سے فرار ہو گیا۔

 رکشہ ڈرائیور کوطبی امدادکے لئے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیامگروہ جانبرنہ ہوسکا۔

 پولیس نے مقتول کے والدکی درخواست پر ملزم شاہدسمیت2افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔