میڈیا ذرائع مطابق خیرپور کے علاقے احمد پور کے قریب مسجد کی چھت گرنے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسجد میں سیلاب متاثرین نے پناہ لے رکھی تھی۔
پولیس حکام کے مطابق متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
خیال رہے کہ خیرپور سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ بارشوں اورسیلابی ریلوں سے سیکڑوں گھر تباہ ہوگئے ہیں اور اموات ہوئی ہیں ،جبکہ میڈیا ذرائع کے مطابق متعدد علاقے اب بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔