اللہ عمران خان پر مہربان ہیں انہیں کوئی نہیں ہلا سکتا، فیروز خان

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حق میں سامنے آگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکار فیروز خان نے لکھا کہ ’عمران خان صحیح مرد ہیں اور اللہ ان پر مہربان ہیں انہیں کوئی نہیں ہلا سکتا۔‘

فیروز خان نے گزشتہ رات یہ ٹویٹ کیا جسے اب تک ہزاروں مداح پڑھ چکے ہیں اور عمران خان کے حق میں بیان دینے پر ان کی تعریف بھی کررہے ہیں۔

ایک مداح نے عمران خان کی کرکٹ کے دور کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ رات عمران خان کی گرفتاری سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں جس کے بعد پی ٹی آئی کےکارکنان ملک بھر میں سراپا احتجاج بن گئے تھے۔

واضح رہے کہ فیروز خان اے آر وائی ڈیجیٹل  کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں باسط کا شاندار کردار نبھا رہے ہیں دیگر کاسٹ میں اشنا شاہ، صبا فیصل، عائشہ عمر، اسرا غزل ودیگر شامل ہیں۔