محکمہ جنگلات ماحولیات و جنگلی حیات خیبرپختونخوا نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان میں 15 شاہینوں کی غیر قانونی اسمگلنگ کو نا کام بنا دیا۔
ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان وائلڈ لائف ڈویژن کے اہلکاروں نے چیک پوسٹ پر تلاشی کے دوران 15 شاہینوں کو برآمد کیا جوکہ پنجاب سے خیبرپختونخو ا سمگل کیے جا رہے تھے جبکہ اسمگلرز کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے وائلڈ لائف اور بائیو ڈائیورسٹی ایکٹ کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ برآمد شدہ شاہینوں کو دوبارا آزاد کر دیا گیا اور قدرتی فضا میں چھوڑ دیا گیا ہے۔