’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے ریلیز سے پہلے ہی مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

 انسائیکلو میڈیا اور لاشاری فلمز کے بینر تلے جیو فلمز کی پیش کش ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے ریلیز سے پہلے ہی مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ  ‘کو   سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر 29  کروڑ بار سرچ کیا گیا اور یہی نہیں ٹک ٹاک پر لاکھوں لوگوں  نے ’مولا جٹ‘ کے خصوصی فلٹرز کا استعمال کیا۔ 

خیال رہے کہ بلال لاشاری پاکستانی فلم انڈسٹری کے کامیاب ہدایتکار ہیں جو فلم ‘وار’ کی بھی ہدایت کاری کے فرائض سر انجام دے چکے اور اب جیو فلمز کے اشتراک سے بننے والی ’مولا جٹ‘ ان کی دوسری فلم ہوگی جب کہ اس فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت ہیں۔

جیو فلمز کے اشتراک سے یہ فلم 13 اکتوبر کو ملک اور بیرون ملک ایک ساتھ ریلیز کی جائے گی۔