اسلام آباد: ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کو مطلوب ملزم نعیم رفیق کو ریڈ نوٹس پر متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق ملزم نعیم رفیق گجرات میں قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا، جسے پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔