کراچی: ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باوجود عمران خان کے جلسے کرنے پر اداکارہ عفت عمر پھٹ پڑیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے چاروں صوبے موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کے باعث تباہی پھیلی ہوئی ہے ہر انسانیت سسک رہی ہے اور 1 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ لاکھوں لوگ بے سروسامانی کے عالم میں کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر بیٹھیں ہیں۔
ایسے حالات میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، عمران خان نے گزشتہ روز جہلم میں جلسہ کیا تو اداکارہ عفت عمر نے چیئرمین ہی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ عفت عمر نے تصویر و ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر پیغام جاری کیا جو وائرل ہوگیا، اداکارہ نے لکھا کہ’مؤرخین لکھیں گے جب قوم بارشوں سے مر رہی تھی تب ایک پاگل شخص جلسوں میں مصروف تھا’۔