عمران ہاشمی جیسے کام اب تک ملے اور نہ کروں گا، علی انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار علی انصاری نے کہا ہے کہ عمران ہاشمی جیسے کام اب تک ملے اور نہ کروں گا۔

حال ہی میں اداکار علی انصاری نے اپنی اہلیہ صبور علی کے ہمراہ ایک شو میں شرکت کی۔

دورانِ انٹرویو میزبان نے اداکار سے سوال کیا کہ “لوگ آپ کو عمران ہاشمی سے بہت ملاتے ہیں، اس کی کیا وجہ ہے؟ آپ کی شکل ویسی ہے یا کچھ کام ایسے ہیں”؟

میزبان کا سوال سُن کر علی انصاری سمیت صبور علی ہنسنے لگیں اور  پھر اداکار نے جواب دیا کہ ابھی تک ویسے کام ملے نہیں ہیں اور نہ ہم کریں گے۔