مچھ: بلوچستان کے علاقے مچھ میں مکان کی چھت گرنے سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مستونگ میں مکان کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں چار خواتین اور ایک نوجوان شامل ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بولان میں بھی گزشتہ روز بارشوں کی وجہ سے مکان کی چھت گرنے سے 4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور صوبے کے مختلف علاقوں کا ملک کے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ کئی روز سے منقطع ہے۔