نسیم شاہ نے پورے پاکستان کا دل جیت لیا، عاصم اظہر

 گلوکار عاصم اظہر نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بھارت کیخلاف کارکردگی پر انہیں سراہا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں عاصم اظہر نے لکھا کہ ’ میں بیان نہیں کرسکتا کہ مجھے پاکستان ٹیم کے ارتقا پر کتنا فخر ہے، کچھ سال قبل میں بورڈ پر148 رنز دیکھ کر ہمت ہارجاتا تھا لیکن کل کھلاڑیوں کی فائٹ دیکھی، یہ بالکل ایسی تھی جسے ہم کئی سالوں سے مس کررہے تھے‘۔

ایک ٹوئٹ میں عاصم نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’نسیم شاہ دل جیت لیا تم نے پورے پاکستان کا‘۔

ایک ٹوئٹ میں عاصم نے انڈیا کے لیے لکھا زخمی بچوں کو مار کر کون جیتتا ہے۔

یاد رہے کہ بولر نسیم شاہ نے گزشتہ روز بھارت کے خلاف ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا جس میں انہوں نے شاندار اسپیل کیے۔

نسیم شاہ نے پہلے ہی اوور  میں بھارتی اوپنر کے ایل راہول کی وکٹیں اڑائیں اور سوریا کمار کو بھی پویلین بھیجا جب کہ نسیم شاہ کی گیند پر ہی ویرات  کوہلی کو چانس ملا۔