سیلاب متاثرین کی کشتی الٹنے سے 13افراد ڈوب گئے

سیہون میں سیلاب متاثرین کو محفوظ مقام پرمنتقل کرنے والی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 13 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر جامشورو کے مطابق سیلاب سے متاثرہ گاؤں بلال پور میں ریسکیو کارروائیوں کے دوران کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ کشتی میں سوارسیلاب متاثرین محفوظ مقام پرمنتقل ہورہےتھےکہ کشتی الٹ گئی اور 13 افرا ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

 ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار8 افراد کوبچالیاگیا اور 4 کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کشتی الٹنے کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ نقل مکانی کرنے والے سیلاب متاثرین کو پیش آنے والے حادثے کی خبر سے صدمہ پہنچا ہے۔