پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی تعریف اور تنقید دونوں ہی کردیں۔
گزشتہ روز ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج میچ کے دوران قومی ٹیم کی شکست کے بعد اداکارہ اشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان جاری کیا۔
انہوں نے لکھا کہ ’ویرات کوہلی آپ ایک اچھے انسان ہیں لیکن ہم آپ سے نفرت کرتے ہیں۔‘
اشنا کے ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے رائے دی کہ ’قومی ٹیم کی شکست کے بعد وہ افسردہ ہیں۔‘
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ ٹی 20 کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
ویرات کوہلی نے 35 رنز بنائے تھے اور انہیں محمد نواز نے پویلین کی راہ دکھائی تھی۔
کپتان روہت شرما 12 رنز بنا کر محمد نواز کا نشانہ بنے تھے جبکہ ہاردک پانڈیا کو تین وکٹیں حاصل کرنے اور 33 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔