اداکار بلال اشرف کا پہلا ڈرامہ

نئے آنے والے ڈرامے یونہی کی کاسٹ میں شامل مرکزی کاسٹ میں شامل اداکاروں بلال اشرف اور مایا علی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ کے زریعے آگاہ کیا۔

بلال اشرف کا ڈرامے میں ڈیبیو

اداکار بلال اشرف جنہوں نے اس پراجیکٹ سے پہلے ماہرہ خان کے ساتھ ایک ٹیلی فلم ایک تھی نگار میں پرفارم کیا ۔ جبکہ بلال نے جامی محمود کی فلم 021 میں کیمیو کردار ادا کیا جبکہ اس کے بعد 2016 میں پاکستانی فلم جانان میں مرکزی کردار نبھایا ۔ جس کے بعد بلال ااشرف نے رنگریزہ ، یلغار ، سپر اسٹار فلم میں اداکاری کی ۔

بلال اشرف اب اداکارہ مایا علی کے ساتھ یونہی ڈرامے میں اپنا ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔ جس کے حوالے سے انہوں نے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ۔

اس ڈرامے کی لیڈ ایکٹریس مایا علی نے بھی اپنے انسٹا اکاونٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو نئے پراجیکٹ کے بارے میں آگاہ کیا

مایا علی کی اس پوسٹ پر معروف اداکارہ صبا قمر نے گڈ لک تبصرہ کیا ۔ اس کے علاوہ ماڈل مش کلیم نے بھی کومنٹ کیا ۔

ڈرامہ سیریل یونہی کی ہدایت دے رہے ہیں معروف فلمسازاور ڈرامہ نگار محمد احتشام الدین ۔ مایا علی اور بلال اشرف اس پراجیکٹ سے قبل بھی معروف ڈریزائنر ایچ ایس وائے کے لئے برائیڈل شوٹ کروا چکے ہیں