اداکارہ عروہ حسین نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پیش پیش رہنے والے شہریوں کو سراہا ہے۔
ٹوئٹر پر اداکارہ عروہ حسین نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج کسی نے مجھ سے کہا کہ یہ دیکھ کر دل خوش ہو رہا ہے کہ اس قدرتی آفت کے وقت ہم ایک قوم کے طور پر کیسے متحد ہیں‘۔
اداکارہ نے لکھا 'سوچیں اگر ہم پاکستان کی بہتری کے لیے اس طرح روزمرہ مل کر کام کریں تو ہم ایک ملک کے طور پر کیسے ترقی کر سکتے ہیں'۔
اداکارہ کی ٹوئٹ پر ایک صارف نے کمنٹس میں ردعمل دیا اور لکھا کہ ’یہی اصل مسئلہ ہے کہ عوام متحد ہیں وہ مل کر کام کر سکتے ہیں لیکن سیاستدان اور ان کے معمولی فائدے ایسا نہیں ہونے دیں گے'۔
محمد شاہ نامی صارف نے مزید کہا 'لہٰذا حوصلہ رکھیں اور قدرت کو فیصلہ کرنے دیں کہ کیا یہ قوم بچنے کے قابل ہے!‘۔