راحت فتح علی خان کی لندن میں اپنے بیٹے کیساتھ پرفارمنس

لندن: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوگار استاد راحت فتح علی خان نے لندن میں اپنے بیٹے کے ساتھ پرفارمنس دی۔

راحت فتح علی خان نے بیس ہزار افراد پر مشتمل لندن کے اوٹو ارینا میں پرفارمنس سے قبل اعلان کیا کہ ان کے صاحبزادے شاہ زمان علی خان اب ان کے بینڈ کا حصہ ہوں گے اور ان کے ساتھ ہی پرفارم کیا کریں گے۔

معروف گلوکار نے اس موقع پر حاضرین سے اپیل کی کہ وہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی دل کھول کر امداد کریں۔ پاکستان اس وقت ایک ایسی تباہی سے گزر رہا ہے جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے آرٹسٹ کمیونٹی سے خصوصی طور پر اپیل کی کہ وہ سیلاب متاثرین کی امداد سے پیچھے نہ رہیں اور دل کھول کر ان کی مدد کریں۔

راحت علی خان کے پروڈیوسر اور گلوبل پروموٹر سلمان احمد کا کہنا تھا کہ استاد راحت فتح علی خان پاکستانی قوالوں کی روایات کے نقش قدم پر ہیں۔

ان کے بھائی وجاہت علی خان اور ان کا بیٹا شاہ زمان علی خان اب تمام کنسرٹس میں ان کے ساتھ پرفارم کریں گے۔