نئی دہلی: بھارتی ریاست راجستھان میں 12 ویں جماعت کے طالب علم نے اپنی ماں کو تیز دھار آلے سے قتل کرکے لاش کو کمبل میں لپیٹا اور ٹن کے ڈبے میں بند کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان کے گاؤں سیملیہ میں بالارام نامی شخص کام سے گھر لوٹا تو اہلیہ کو غائب پایا۔ بیٹے نے بتایا کہ ماں کھیت گئی تھی اور اب تک لوٹی نہیں۔ جس پر باپ نے پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے بیٹے سے سختی سے پوچھا تو اس نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ماں نے میری پسندیدہ بکری کو فروخت کردیا تھا جب کہ میں نے بہت منع کیا تھا۔ وہ میری محبوب بکری تھی جس پر مجھے غصہ آیا اور میں نے ماں کو مار دیا۔
ملزم نے پولیس کو مزید بتایا کہ میں گھبرا گیا تھا اس لیے لاش کو ٹھکانے لگانے کی کوشش کی لیکن پکڑا گیا۔ پولیس نے لاش برآمد کرلی اور قتل کا مقدمہ درج کرکے سفاک بیٹے کو بچوں کی جیل منتقل کردیا۔