معروف ڈرامہ نگار اور ہدایت کار خلیل الرحمان قمر نے ہمایوں سعید سے متعلق اپنے بیان پر یوٹرن لے لیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں خلیل الرحمان قمر نے بیان پر وضاحت پیش کی اور کہا 'میں حیران ہوں کہ میرا ذرا مذاق یو ٹیوبرز سے ہضم کیوں نہیں ہوتا‘۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ ارے بھائی لوگو، جب تک میرے قلم میں دم ہے میں انشا اللّٰہ ہمایوں سعید کیلئے لکھتا رہوں گا‘۔
واضح رہے کہ خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں نجی چینل پر اپنے انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ اب مہوش حیات کے لیے نہیں لکھوں گا، ساتھ ہی ڈرامہ رائٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں ہمایوں سعید کے لیے بھی لکھ لکھ کر تھک چکا ہوں۔
خلیل الرحمان قمر نے کہا تھا کہ اب ان لوگوں کے لیے کوئی اور لکھے۔