ممبئی: بھارت کی حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے رہنما کا کہنا ہے کہ بالی وڈ کے لیجنڈ شبانہ اعظمی اور نصیر الدین شاہ ملک کو توڑنے والے گینگ کا حصہ ہیں۔
بی جے پی کے رہنما اور ریاست مدھیہ پردیش کے وزیرداخلہ ناروتم مشرا نے بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار شبانہ اعظمی اور نصیرالدین شاہ کو بھارت کے ٹکڑے کرنے والے گینگ کا حصہ قرار دے دیا۔
بی جے پی رہنما نے بیان میں کہا کہ شبانہ اعظمی، ان کے شوہر رائٹر جاوید اختر اور نصیر الدین شاہ ’ٹکڑے ٹکڑے گینگ‘ کا حصہ ہیں۔
مشرا کا مزید کہنا تھا کہ یہ اداکار بھارت کو توڑنے کی خواہش رکھنے والے گینگ میں شامل ہیں اور بی جے پی کی اقتدار والی ریاستوں میں کوئی بھی واقعہ ہو تو اس پرشور مچانے لگتے ہیں۔ یہ بے نقاب ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شبانہ اعظمی نے بلقیس بانو گینگ ریپ کیس کے ملزموں کی رہائی مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک قرار دیا تھا اور وہ اس بارے میں بات کرتے ہوئے آب دیدہ ہوگئی تھیں۔